اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق افغانستان کی وزارت صنعت و تجارت کے ترجمان نے پاکستان کی بندرگاہوں پر افغان تاجروں کے سامان کی کھیپ روکےجانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستانی سامانوں پر بھی روک لگا دینے کی دھمکی دی ہے۔ "مسافر قوقندی" نے مزید کہا کہ اگر پاکستان آئندہ تین دنوں میں افغان تاجروں کو واگہ اور کراچی بندرگاہ سے سامانوں کی کھیپ بھیجے جانے کی اجازت نہیں دیتا تو افغانستان بھی اسی جیسا اقدام کریگا۔ رپورٹوں کے مطابق افغان تاجروں کے تقریبا پانچ سو کنٹینرز واگہ اور کراچی بندرگاہوں پر پاکستانی حکام نے روک لئے ہيں۔ چند روز قبل بھی افغانستان کے تاجروں نےکہا تھا کہ ان کے سامانوں کے کنٹینرزپاکستان کی کراچی بندرگاہ پر روک لئے گئے ہیں اور بہت زیادہ کوششوں کے باوجود ان سامانوں کے روکے جانے کی اصل وجہ معلوم نہيں ہوسکی ہے۔اگرچہ کابل اور اسلام آباد کے درمیان سامان کی درآمدات وبرآمدات کے حوالے سےایک سمجھوتے پر دستخط انجام پائے ہيں تاہم افغانستان کے تاجر، گاہے بہ گاہے حکومت پاکستان کی جانب سے سامانوں کی کھیپ کی ترسیل میں مشکلات ایجادکرنےکا گلہ کرتے ہيں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲